پہلے مجرم اناڑی ہوتا ہے |
بعد میں اشتہاری ہوتا ہے |
علم تو علم ہے میاں وہ کب |
آبی، خاکی، یا ناری ہوتا ہے |
چُن کے مسند پہ آپ لاتے ہیں |
جو بھی اچھا مداری ہوتا ہے |
آپ اپنا شکار بنتا ہے |
جو اناڑی شکاری ہوتا ہے |
زخم، خنجر نہ تیر کا صاحب |
بس زباں کا ہی کاری ہوتا ہے |
کام عجلت سے گر لیا جائے |
باعثِ شرمساری ہوتا ہے |
بولنے پر ہمارے قدغن، اور |
آپ کا حکم جاری ہوتا ہے |
اپنی مرضی سے ہو نہیں سکتا |
عشق بے اختیاری ہوتا ہے |
جاہلوں کے نگر میں راشد بس |
پیار تو کار و کاری ہوتا ہے |
معلومات