یہ سلطانِ اعظم شہے دوسریٰ ہیں
شفیع امتوں کے حبیبِ خدا ہیں
جو دانائے ہستی خُلق میں ہیں اعلیٰ
خلق میں ہیں یکتا خدا کی عطا ہیں
سخی پاک داتا شہے دو جہاں یہ
یتیموں کے والی دکھوں کی دوا ہیں
گرا تھا یہ انساں گراں ظلمتوں میں
نبی لائے نوری دہر میں ضیا ہیں
خطا کار کو درگزر کرنے والے
ہیں سرکارِ اعلیٰ دلوں کی صدا ہیں
ہے ذرے کو ان سے ملا ظرفِ صحرا
کجا رتبہ ان کا عطا میں جدا ہیں
اے محمود وہ ہی شفیعِ امم ہیں
درود ان پہ دائم وہ صلے علیٰ ہیں

48