ذروں کو مہر و مہ بنا یا آپؐ نے |
بندوں کو اللہ سے ملایا آپؐ نے |
روحانی وہ اسرار جو پردے میں تھے |
ان سے بھی پردے کو ہٹا یا آپؐ نے |
اب تک بھرا ہے جو دلوں میں ہم ار ے |
ذوقِ یقیں بھی تو عطا کیا آپؐ نے |
نا صرف قرآں ہی سکھا یا آپؐ نے |
زندہ خدا کو بھی دکھا یا آپؐ نے |
عورت کی عظمت کو بڑھایا آپؐ نے |
حق سب یتیموں کو دلایا آپؐ نے |
مفلس کو سینے سے لگایا آپؐ نے |
اور روتے ہو ئوں کو ہنسایا آپؐ نے |
مَظْہَر ہیں صِبْ غَتُ اللہ کے بھی آپؐ ہی |
یہ عشق کرنا بھی سکھایا آپؐ نے |
ہر شرک کو ملا دیا تھا مٹی میں |
کعبہ سے ہر بت کو ہٹایا آپؐ نے |
بنجر زمیں تھی جو عرب کی اس کو بھی |
سر سبز ہاں گلشن بنایا آپؐ نے |
جو سو رہے تھے غفلتوں کی وادی میں |
ان غافلوں کو بھی جگایا آپؐ نے |
اصحاب مال و زر سے ہو ئے بے پر وا |
جب راز راحت کا بتایا آپؐ نے |
آپؐ نے توڑا تھا فخر کا سر حسن |
جاہل کو عالم بھی بنایا آپؐ نے |
معلومات