ہو گیا فضلِ رحمن ہے
آگیا ماہِ رمضان ہے
چھا گئی ہے خوشی چار سُو
ہو گیا تازہ ایمان ہے
مومنو! رب کے احسان سے
پھر ملا ماہِ رمضان ہے
لوٹ لو رب کی تم رحمتیں
چند دن کا یہ مہمان ہے
اس میں اجرِ نیکی بڑھا
زاہدو! رب کا احسان ہے
خوب اب تم تلاوت کرو
آ گیا ماہِ قرآن ہے
سحری، افطاری کی رونقیں
نیکی کی سمت میلان ہے
سھل ہے نیکی کرنا بھی کہ
ہو گیا قید شیطان ہے
بخشش و مغفرت سے بھری
ماہِ رمضاں کی ہر آن ہے
سال میں آتا اک بارہے
یہ مہینوں کا سلطان ہے
مغفرت کا طلب گار ہوں
تو بخَش! ماہ غفران ہے

0
6