خموشی کے ، سمندر کے
مخالف دو کناروں پر
کھڑے ہیں تیس سالوں سے
نہ میں آواز دیتا ہوں
نہ وہ آواز دیتا ہے
مجھے احساس ہے لیکن
میں اچھا ہمسفر ناں تھا
بڑا خوش فہم ہے وہ شخص
ابھی تک یہ سمجھتا ہے
کہ اس سے ہمسفر بہتر
نہیں ممکن زمانے میں

0
7