مصطفیٰ سے پیار کا مجھ کو خزینہ مل گیا |
دامنِ آلے نبی تھاما سفینہ مل گیا |
لکھ رہا ہوں نعتیں ان کی میں قر آنِ پاک سے |
الله تیرا شکر ہے مجھ کو قرینہ مل گیا |
مصطفیٰ کی مجھ گدا پر ہے بڑی نظرے کرم |
جب کبھی آئی مصیبت تو سکینہ مل گیا |
فضل مولا ہو گیا عاتیق تجھ پر بے بہا |
زندگی میں تجھ کو بھی کچھ دن مدینہ مل گیا |
معلومات