میں لخت لخت جلا ہوں تپیدہ دل لے کر
میں دشت دشت پھرا ہوں دریدہ دل لے کر
اے جانے والے تجھے دیکھنے کی حسرت میں
میں زخم زخم چلا ہوں شدیدہ دل لے کر
میں تیری یاد میں خود سے ہوا ہوں بیگانہ
میں قطرہ قطرہ بہا ہوں کبیدہ دل لے کر
میں سل کے چاک ہوا ہوں تری محبت میں
میں چاک چاک سلا ہوں ملیدہ دل لےکر
میں خار خار ہوا ہوں تری جدائی میں
میں راکھ راکھ اڑا ہوں بریده دل لےکر
میں تھک گیا ہوں تری سوچ کے جزیرےپر
میں قریہ قریہ بسا ہوں خریدہ دل لے کر
میں حرف حرف میں تجھ کو پکارتا ہی رہا
میں لفظ لفظ لکھا ہوں شنیده دل لے کر
میں اشک اشک رہا ہوں تری کہانی میں
میں آنکھ آنکھ چبھا ہوں ندیده دل کے کر

0
98