گرچہ ہر اک مذاق سہتے ہیں
اہل دانش اداس رہتے ہیں
عشق ہے کار منفرد ایسا
جس میں عاشق عذاب سہتے ہیں
جس کے باعث ہے رونق دنیا
اس کو سارے کتاب کہتے ہیں
چاند سورج کو شرم آتی ہے
حسن والے جہاں پہ رہتے ہیں
شعر سارے غزل کے بہتر ہوں
جب قوافی میں آپ رہتے ہیں

0
16