| نا ڈھونڈ اُن کی بزم میں کوئی سا اک مقام |
| ساقی کو کب دوام ہے ،مے کو ہے بس دوام |
| اے حسنِ کائنات کی دلکش حسیں پری |
| کچھ تو بتائیے گا کہ کیا آپ کا ہے نام |
| اس مے کو ہم نے پی کے ہے اکسیر پا لیا |
| کہتے ہیں لوگ پینا پلانا ہے سب حرام |
| سب ظرف اپنی حد سے برابر اچھل پڑے |
| میں نے کہا تھا اُن سے کہ بازو کو میرے تھام |
| پھر یوں ہوا کہ قیس نے لیلٰی کی جان لی |
| عثمان یہ بہت ہی عجب سا ہے اختتام |
معلومات