کلمہ ء حق کی خدا ﷻ نے ہمیں نعمت دی ہے
صدقہ ء مصطفیؐ کے قیمتی دولت دی ہے
اپنے محبوبؐ سے وابستگی نسبت دی ہے
قابل قدر مقدر میں سعادت دی ہے
سامنے دین مبیں راہ عمل ہو ہر دم
نور قرآن دیا، پیاری شریعت دی ہے
فکر محشر کو فراموش نہ کرنا ہرگز
نیکیاں خوب کمائیں کہ فراست دی ہے
خواب غفلت سے ہو بیدار یہاں ہم سارے
ورنہ پچھتائیں گے اس پر جو فراغت دی ہے
ہر گھڑی عین غنیمت ہی سمجھنا ہوگا
عفو فرما کے بڑی ادنی سی مہلت دی ہے
شکر مولیﷻ کا ادا کرنا عطا بخشش پر
بے بہا فضل و کرم اور عنایت دی ہے
بخشی ناصؔر جو رعایت ہے نوازش ربﷻ کی
توشہ ء عقبی جمانے کو ہی فرصت دی ہے

0
23