| عشق میں فناء کا انتخاب کر لیا |
| ناخدا کے قرب سے اجتناب کر لیا |
| پھر کسی سراب کی سمت میں نہ جاؤں گا |
| عہد تجھ سے دوریوں کا جناب کر لیا |
| عہد و پیماں ڈھارسیں یہ تکلفات ہیں |
| کیوں وفا کے جرم کا ارتکاب کر لیا |
| اب کے تیرے دام میں آنے سے رہا ہوں میں |
| اب کے تیرا جھوٹ بھی لاجواب کر لیا |
| فرقتوں کا دور اب ختم ہونے کو ہے بس |
| کج ادائیوں کا اب احتساب کر لیا |
معلومات