کونین کی ضیا ہیں صلے علیٰ نبی |
کن کی حسیں وجہ ہیں صلے علیٰ نبی |
خلقِ خدا کے داتا ہستی کی شان یہ |
نبیوں کے پیشوا ہیں صلے علیٰ نبی |
رب کے حبیب سرور دلبر جہان کے |
یعنی جو مصطفیٰ ہیں صلے علیٰ نبی |
آمد سے ان کی ساری کافور ظلمتیں |
کیا روشنی ضیا ہیں صلے علیٰ نبی |
آنکھوں میں نور پیدا جن کے لعاب سے |
ہر درد کی دوا ہیں صلے علیٰ نبی |
شامل خلق میں آقا واصل خدا سے ہیں |
خلوق کی صدا ہیں صلے علیٰ نبی |
مومن کی آنکھ بینا بطحا کی دھول سے |
ہر جان کی جِلا ہیں صلے علیٰ نبی |
ان پر نثار مومن کی آن بان ہے |
احسانِ کبریا ہیں صلے علیٰ نبی |
محمود جان وارو آقا کی آل پر |
خوش جن پہ مصطفیٰ ہیں صلے علیٰ نبی |
معلومات