میرے نانا تھے عظیم انسان |
انکا پختہ تھا بہت ایمان |
مسیحا صفت تھے مسلمان |
وسیع تھا انکا دسترخوان |
گھر میں آتے جاتے تھے ہمہ وقت مہمان |
رزق کے معاملے میں کبھی نہیں ہوئے پریشان |
ضرورت مندوں کا بہت رکھتے تھے دھیان |
انکی ذات سے کبھی کسی کا ہوا نہیں نقصان |
اپنی پنشن تک کو کر دیا قربان |
پر کسی کا لیا نہیں احسان |
سب کے ساتھ رکھتے تھے اچھا گمان |
انکی کرتا تھا عزت سارا خاندان |
جب انکا وقت رخصت آیا |
اپنوں اور غیروں سب کو اداس پایا |
معلومات