نعت کہنا زندگی ہے، نعت کہنا بندگی
نامِ احمد ﷺ سے ملے دل کو سکون و تازگی
آپ کی سیرت چراغِ راہِ اہلِ حق بنی
آپ کے کردارِ کامل سے ملی فرزانگی
آپ کی الفت سے روشن ہے دلِ اہلِ وفا
تا ابد قائم رہے مولا یہی دیوانگی
ذکرِ سرکارِ مدینہ سے معطر ہو حیات
کوچ کر جائے مرے دل و جاں سے حیوانگی
آپ کی مدحت میں ہر دم یوں رہے حاضر عتیق
عشقِ احمد میں مرے دل کو ملے مستا نگی

0
4