اُنکو دیکھو تو آنکھ بھر دیکھو |
اور دیکھو تو ڈوب کر دیکھو |
ویسے بھی ہم نے مر ہی جانا ہے |
تُم پہ جاتے ہیں آج مر دیکھو |
ہنستا رہتا ہوں میں اکیلے میں |
یہ محبت کا ہے ثمر دیکھو |
کیا خبر آج وہ بھی لوٹ آئیں |
دل سے اُن کو پکار کر دیکھو |
ہم محبت میں جان دیتے ہیں |
ہم سے یاری تو یار کر دیکھو |
آج دلبر نے ہم سے ملنا ہے |
کتنی روشن ہے یہ سَحَر دیکھو |
اس تمنا نے دل کو تڑپایا |
کاش تم بھی کبھی اِدھر دیکھو |
پھر بھلے چاہے تو مُکر جانا |
ایک ملنے کا وعدہ کر دیکھو |
تب سمجھنا کہ عشق کامل ہے |
شش جہت اُن کا جلوہ گر دیکھو |
دم کرو اُن کے نام کا ہم پہ |
یہ دوا ہوگی کار گر دیکھو |
تیری چاہت پہ ہے یقیں ہم کو |
آج یہ بات ہم سے کر دیکھو |
کیسے ممکن ہے ہوش میں آئے |
جس کو تُم سرسری نظر دیکھو |
غم بڑے پائیدار ہوتے ہیں |
اِن سے یاری ہے پُر خطر دیکھو |
بن پیے ہی خمار طاری ہے |
چشمِ ساقی کا یہ ہنر دیکھو |
من میں لاکھوں خیال آتے ہیں |
اُن کی تصویر کو اگر دیکھو |
ہم تمہارے مرید ہو جائیں |
تُم ذرا اُن کی بات کر دیکھو |
ہائے یاسر کو دیکھتے ہیں وہ |
دیکھو دیکھو ذرا نظر دیکھو |
معلومات