| دنیا میں کون آپؑ کے جیسا ہے فاطمہؑ |
| نورِ خدا کا آپؑ میں جلوہ ہے فاطمہؑ |
| اس کو بھلا زمانے کے سود و ذیاں سے کیا |
| جس کو بھی تیرے نام سے ملتا ہے فاطمہؑ |
| کوئی بھلا کہاں تری عظمت سمجھ سکا |
| تیرے لئے رسولؐ بھی اٹھتا ہے فاطمہؑ |
| باغِ فدک تو ایک فقط باغ ہے جناب |
| دونوں جہان آپ کا رقبہ ہے فاطمہؑ |
| جس کی ولا کو ماننا ایماں کی شرط ہے |
| اس مردِ حق شناس کی زوجہ ہے فاطمہؑ |
| قائم یہ دو جہان اسی کے طفیل ہیں |
| پردے ایک آپ کا بیٹا ہے فاطمؑہ |
| اشعار بارگاہِ مقدس میں ہوں قبول |
| عُظمؔیٰ کے لب پہ بس یہی جملہ ہے فاطمہؑ |
معلومات