علی جانِ جاں ہے مجھے جاں سے پیارا
علی سے ملا مجھ کو ہر جا سہارا
ملا چین مجھ کو ملی سرخروئی
علی کو ہے میں نے جہاں بھی پکارا
علی نام اونچا ملے درجے اعلیٰ
علی سے دہر کو ملا خوب یارا
شہادت کے مہتر امامت ہے اُن کی
یہ قدرت کے کرنے اسی کا نظارہ
تلاطم ہے سرکش نہ گھبرا اے ہمدم
پکارو علی کو ملے گا کنارہ
گراں ہیں علی پر یہ افضالِ قدرت
علی ہے جہانِ ستم پر بھی بھارا
وہ رہبر ہیں کامل پھلا دین جس سے
کبھی اس نے ذاتی عدو کو نہ مارا
علی صبحُ صادق، مسا بھی علی ہے
علی گیت میرا علی سب سے پیارا
علی ہے خدا کا، علی مصطفیٰ کا
علی ہے خلق کی زباں پر بھی نعرہ
اے محمود جرات جواں ہے علی سے
دیا جن کے گلشن نے دیں کو سہارا

0
3