| زبان و لب کی ہے سالار اب یہ پابندی |
| ہیں سب گرفت میں اس کے عجب یہ پابندی |
| یہ جب ہے درج کہ آزاد ہر فریق یہاں |
| حرم پہ روک ہے، کیسی ہے تب یہ پابندی؟ |
| قطاریں آپ لگاؤ تو کچھ نہیں ہوتا |
| صفِ نماز پہ پھر بے سبب یہ پابندی؟ |
| ارب،کروڑ کے مجمع پہ کوئی روک نہیں |
| ہوں شخص پانچ نہ یکجا،عجب یہ پابندی |
| ہمارے ملک میں تعلیم عام کیسے ہو؟ |
| ہے درسگاہوں مدارس پہ جب یہ پابندی |
| سحرؔ نہ حالِ دِلِ زار کر سکوگی بیاں |
| تباہ ملک ہے اپنا غضب یہ پابندی |
معلومات