| پھر یوں ہوا کہ زخم تو ناسور ہو گیا |
| رشتہ جو پیار کا تھا وہ کافور ہو گیا |
| پھر یوں ہوا کہ بھول گئے گیت پیار کا |
| نغمہ جو درد کا تھا وہ مقدور ہو گیا |
| پھر یوں ہوا کہ من میں جو بچہ تھا مر گیا |
| خوشیوں سے تھا بھرا دلِ رنجور ہو گیا |
| پھر یوں ہوا جو محفلوں کی جان تھا کبھی |
| خوشیوں کی محفلوں سے وہ مفرور ہو گیا |
| جب اُس کو یہ خبر ہوئی ہے اُس کی جستجو |
| وہ عجز چھوڑ کر بڑا مغرور ہو گیا |
| پہلا وہ شخص تھا کہ وفا جو نہ کر سکا |
| پھر یہ ہمارے شہر کا دستور ہو گیا |
معلومات