ہم کو خدا کا شکر یہ تحفہ دیا گیا
آنکھوں کو اشک غم کا خزانہ دیا گیا
خلدِ بریں کا راستہ بھٹکیں نہ اس لئے
کرب و بلا کی شکل میں نقشہ دیا گیا
تھا جس کے پاس اشکِ عزا، عشقِ اہلبیتؑ
محشر کی بھیڑ میں اسے رستہ دیا گیا
حب علی کی گھٹیا پلائی گئی ہمیں
مجلس کے تبرک کا نوالہ دیا گیا
دیکھو عدسے شہ سے مروت نہ ہو کبھی
بچپن میں یہ سبق ہمیں سکھلا دیا گیا
پہلو مین دفن ہو نے کا کچھ فائدہ نہیں
جانا جہاں تھا جسکو واں پہنچا دیا گیا

0
1