مداح ہیں یا مصطفیٰ کونین تمھارے
ہیں عرشِ سے بالا شہا نعلین تمھارے
تکتے ہیں ارم، لوح و قلم بیٹھے زمیں پر
رکھتے بصر ایسی شہا دو نین تمھارے
تم نعمتِ وھاب کے ہو یا نبی قاسم
سلطاں گدا ہیں اے شہِ دارین تمھارے
سردارِ جوانانِ بہشتِ خدا ہیں جو
وہ حسن و حسیں ہیں شہا سبطین تمھارے
دوزخ سے بچے خلد میں جائے نہ ہو رسوا
عاجز پہ کرم ہو پئے سبطین تمھارے

0
6