آج دولہا بنے میرے خواجہ پیا
عاشقِ مصطفی میرے خواجہ پیا
نائبِ مرتضیٰ میرے خواجہ پیا
تیرا دربار ہے بیکسوں کی پناہ
اے معینِ جہاں میرے خواجہ پیا
تو عطائے نبی خواجہ ہند الولی
غمزدوں کی صدا میرے خواجہ پیا
اہلِ دل کا تو ہے مرکزِ بے بہا
دلنشیں دلبراں میرے خواجہ پیا
خوفِ محشر سے مجھ کو بچائے رکھے
آپ ہو پاسباں میرے خواجہ پیا
تیرے دربار میں چارسو رحمتیں
ہے برستی صدا میرے خواجہ پیا
بھیڑ ہے اک لگی قطب و ابدال کی
واہ کیا ہے سماں میرے خواجہ پیا
اہل ایماں کو اک تازگی ہے ملی
تیرے صدقے پیا میرے خواجہ پیا
دیکھتے دیکھتے بھر گئی جھولیاں
واہ کیا ہے عطا میرے خواجہ پیا
تیرے در پر بلا پیارا جلوہ دکھا
تجھ سے ہے یہ دعا میرے خواجہ پیا
کر دو مجھ کو عطا اذنِ طابہ شہا
تم ہو حاجت روا میرے خواجہ پیا
دینِ اسلام کی روشنی ہے ملی
تیرے در سے شہا میرے خواجہ پیا
شاہِ ہند الولی نور پر ہو نظر
ہے یہ سائل ترا میرے خواجہ پیا
غوث و احمد رضا کا ہو صدقہ عطا
نور کو اب شہا میرے خواجہ پیا

184