میرے نانا تھے اِک عظیم انسان
پُختہ تھا اُن کا بہت ایمان
تھے مسیحا صفت وہ نیک مسلمان
وسیع تھا اُن کا دسترخوان
ہمیشہ مہمانوں سے مہکا رہتا تھا مکان
رزق کی تنگی سے کبھی نہ تھے پریشان
ضرورت مندوں کا رکھتے تھے دھیان
اُن سے کسی کو نہ پہنچا کبھی نقصان
اپنی پنشن تک کو کر دیا قربان
پھر بھی لیا نہ کسی کا احسان
تھا سب کے ساتھ ان کا اچھا گمان
عزت کرتا تھا اُن کی ہر انسان
جب انکا وقت رُخصت آیا
اپنوں اور غیروں سب کو اَداس پایا

0
3