اپنے رب کا ہے دلارا مصطفے
سارے نبیوں کا ہے راجا مصطفے
کیا بتاؤں کے ہے کیا کیا مصطفے
میرے دل کی ہے تمنا مصطفے
آس اب ہم بھی لگاۓ بیٹھے ہیں
ہم کو بھی طیبہ بلانا مصطفے
یہ حقیقت بات ہے سن غور سے
مومنوں کے ہے دل و جاں مصطفے
مطلب کے دل کی دھڑکن مصطفے
آمنہ کے دل کا پارہ مصطفے
کیا عرض دنیا کی دولت سے ہمیں
ہم کو کافی ہے ہمارا مصطفے
ہیں خلاصہ ساری تفسیروں کا یہ
والضحی یٰسین و طٰہٰ مصطفے
مر مٹو یونسؔ نبی کے نام پر
حشر میں ہوگا تمہارا مصطفے

32