حالتِ نازک پہ تو روتا ہے کیا |
آخری لمحے کوئی کھوتا ہے کیا |
کچھ تو اندر میرے سینہ کوب ہے |
ماتمِ دل عشق میں ہوتا ہے کیا؟ |
جھونک دیتی ہے روش یہ آگ میں |
عشق یہ زلفوں سے بھی ہوتا ہے کیا |
اک ذرا جھونکے سے بجھتا ہے چراغ |
غیر کی باہوں میں سوتا ہے کیا |
قافلہ ہے دشت میں حیرت زدہ |
قیس تنہا زخموں کو دھوتا ہے کیا |
دیکھیے ساگر وفا کے بیج میں |
وہ دلِ نادان بوتا ہے کیا |
معلومات