| اے مری زمیں بتا، آسماں کو کیا ہوا؟ |
| چاندنی کہاں گئی، کہکشاں کو کیا ہوا؟ |
| سوچتے ہیں بیٹھ کر کہ دشمنوں سے کیا کہیں |
| گھاؤ کیوں نہیں بھرے، مہرباں کو کیا ہوا؟ |
| یار سامنے ہے اور مجھ سے لفظ کھو گئے |
| بولنے کا وقت ہے اب زباں کو کیا ہوا؟ |
| ہم نے آدھی زندگی اس طرح گزار دی |
| اُس فلاں نے کیا کہا، اُس فلاں کو کیا ہوا |
| یاد میں نہیں رہا کچھ بھی وصل کا سماں |
| وصل تو فریب تھا ،پر گماں کو کیا ہوا؟ |
معلومات