ایک اٹھتی ہوئی دیوار پہ رونا آیا |
بٹ گۓ لوگ تو گھر بار پہ رونا آیا |
وصل کے گیت بہاریں تھیں سنایا کرتی |
ہجر کے تازہ سخن زار پہ رونا آیا |
زندگی آپ کے اوراق الٹنے بیٹھے |
لفظ آنکھوں میں چبھا پیار پہ رونا آیا |
دل کی چاہت تھی کہ دریا کی روانی گھیروں |
عقل کو شوخئِ منجدھار پہ رونا آیا |
خود پہ ہر دور میں ہنسنے کے سلیقے ڈھونڈے |
ان کی خاموشئِ گفتار پہ رونا آیا |
درد کی چیخ سے کوئی نہ تعلق اپنا |
بس کہ آمادۂِ اظہار پہ رونا آیا |
آئنہ دیکھ لیا آنکھ ملائی شؔیدا |
مدتوں بعد کہ بیمار پہ رونا آیا |
معلومات