محمد کے در کا گدا بن کے رہئے
وفادار آلِ عبا بن کے رہیے
یہ دل آپ کا ہے جگر آپ کا ہے
دل و جاں سے ان پر فدا بن کے رہیے
تجھے مل کے بھولیں سبھی اپنا دکھڑا
زمانے میں ایسی دوا بن کے رہئے
ہمیشہ ہی دیتے رہیں درس الفت
حمیدہ جبیں خوش ادا بن کے رہئے
کریں عام ہم سنتیں مصطفی کی
نئے فیشنوں سے جدا بن کے رہئے
عتیق اپنے آقا کے ہر اک حکم کی
صدا کرتے رہئے ندا بن کے رہئے

0
71