نام پہلے اچھالا گیا. |
پھر مجھے مار ڈالا گیا |
عسر یسرا سمجھ آ گیا |
جب گرا کے سنبھالا گیا |
ایک دیوار کی آڑ میں |
گھر کا گھر توڑ ڈالا گیا |
اپنے گھر کی خوشی کے لیے |
خواب تک روند ڈالا گیا |
آپ پردے میں کیا آگئے |
شہر سے پھر اجالا گیا |
سب کی خاطر وہی پھول ہے |
جس کو کانٹوں میں پالا گیا |
ہم سخن فہم یہ دیکھیے |
تھال ہے پر نوالہ گیا |
باغ میں پھول ہم سے کھلے |
اور ہمی کو نکالا گیا |
جام آنکھوں میں اب دیجیے |
میرے ہاتھوں سے پیالہ گیا |
اس لیے مجھ میں ہے عاجزی |
مجھ کو مٹی سے ڈھالا گیا |
بچوں کی بھوک کے واسطے |
پانیوں کو ابالا گیا |
ذکر مولا سے خالد کے غم |
پل میں اللّہ تعالیٰ گیا |
معلومات