ہم نے کیا جو جمع مچلکا ہؤا فضول
آنچل تمہارے شانے سے ڈھلکا ہؤا فضول
برتا تھا قافیوں کو نئے رنگ ڈھنگ سے
تم تک نہ پہنچی حسن غزل کا ہؤا فضول
جانے سے روک پائے نہیں دوست کو اگر
پھر تو تمہاری زلف کا حلقہ ہؤا فضول
عکسِ جمالِ یار نہ ہو جس میں منعکس
مستی سے جام جتنا ہو چھلکا ہؤا فضول
دیکھا ہے لڑکھڑاتے ہوئے ایک شخص کو
ہم پر اثر تھا جتنا عمل کا ہؤا فضول
بابا نے ہم پہ فیصلہ لاگو کیا ہے آج
اپنا تو شور و غل وہ تَہَلکہ ہؤا فضول
دھرتے نہیں ہو کان جو حسرت کی بات پر
یعنی کہ آدمی یہ جبل کا ہؤا فضول
رشید حسرت، کوئٹہ
۱۹، نومبر، ۲۰۲۶

3