| وقارِ دین و ملت منت اللہ فخر رحمانی |
| عطا کی تھی جنہوں قوم کو اک شان ایمانی |
| جنابِ سیدِ عالی، ولی رحمانیِ کامل |
| شریعت کے بڑے رہبر، طریقت کے بڑے عامل |
| حمیت دین کی اُ ن میں، بہت زیادہ نمایاں تھی |
| دفاعِ دینِ حق پر ان کی محنت سب سے تاباں تھی |
| مخالف کی نگاہوں میں، سدا آنکھیں ملاتے تھے |
| غلط باتوں پہ باطل کو، سبق اچھا سکھاتے تھے |
| بصیرت سے، فراست سے، کیا تعلیم کو روشن |
| مہک اٹھا ہے جن کے دم، سے اہلِ قوم کا گلشن |
| پدر کا عکس ہیں فیصلؔ ، وہی جاہ و جلال اِن میں |
| نظر آتا ہے ابو جان کا سارا کمال اِن میں |
| پدر کے راستے پر اب، شریعت کے بنے عامل |
| نئی نسلوں کے رہبر نیک و صالح اور ہیں عادل |
| تقیؔ کیسے بیاں ہو شان اس مرد مجاہد کی |
| حیاتِ پاک لمبی کر خدایا میرے قائد کی |
معلومات