یہ جو کہتے ہیں ہم بڑا دل ہے |
دل کی دنیا میں دوسرا دل ہے |
پہلے دل میں ہے صرف پہلا دل |
دوسرے دل میں تیسرا دل ہے |
ہاں نہ کے درمیان پھرتا ہے |
چوتھا دل ایک سر پھرا دل ہے |
بائیکوں کے اٹھاتا ہے اسٹینڈ |
پانچواں دل بھی واہ کیا دل ہے |
خواب بنتا ہے منہ اٹھائے ہوئے |
ساتویں آسماں چھٹا دل ہے |
جس پہ جسموں کا اختیار نہیں |
آخری دل میں روح کا دل ہے |
سب نے پھینکا ہے مجھ پہ دل عشری |
کون جانے کہ کون سا دل ہے |
معلومات