| تیری جانب بہتا ہوں |
| میں اک ایسا دریا ہوں |
| جس جانب سے نکلو گی |
| میں رستے میں پڑتا ہوں |
| تیرے بن یوں لگتا ہے |
| اک جنگل میں رہتا ہوں |
| پھر لپٹو گی یادوں سے |
| میں بھی تو یہ بیٹھا ہوں |
| کیوں پڑتی ہوں مشکل میں |
| میں تو سیدھا سادھا ہوں |
| تم گر جانا چاہتی ہو |
| میں پھر کیا کر سکتا ہوں |
| یہ لو اپنی یادوں کو |
| اچھا پھر میں چلتا ہوں |
معلومات