| شہر محبوب با چشم تر دیکھنے |
| جالیوں کو جھکا کر نظر دیکھنے |
| گنبدِ نور کے سایہِ نور میں |
| نعت پڑھنے کا لطف و اثر دیکھنے |
| روک لیتے ہیں سانسیں یہاں اولیاء |
| عشق میں یہ بھی نقطہ نظر دیکھنے |
| نور ہی نور ہے شہر محبوب میں |
| دل کی آنکھوں سے یارو جدھر دیکھئے |
| شہر جاناں میں جان اپنی چھوڑ آۓ ہیں |
| تیرے عاشق اے جانِ خضر دیکھنے |
| یہ عتیق آپ کا ہی ثنا گر رہے |
| اک نظر پیارے آقا ادھر دیکھنے |
معلومات