| نبؐی جی کا دامن نہیں چھوڑیں گے ہم |
| بتائی ہوئی باتیں بھی پکڑیں گے ہم |
| برستی ہے رحمت وہاں مولا لے چل |
| مدینہ جانے کی دعا مانگیں گے ہم |
| منور ہو دل ایماں کی روشنی سے |
| ملے جتنی تکلیف بھی جھیلیں گے ہم |
| سفر آساں کر فضل سے ہی تُو اپنے |
| زیارت سے ٹھنڈک بڑی لے لیں گے ہم |
| تڑپتی ہوئی روح بے تاب ناصؔر |
| سکوں چین کے ساماں کو ڈھونڈیں گے ہم |
معلومات