اور وجہ ہیں مَعْدَنِیّات!!!
——
تیری بات نَہ میری بات
تیری ذات نَہ میری ذات
اُس کی رَحمت کے صدقے
بِن بادل کے یِہ بَرسات
جو اُس رَب نے نَہ بَخشی ہو
ہے کوئی ایسی سوغات؟
اپنے لگا کے بیٹھے ہیں
اپنوں ہی پر اپنی گھات
جانے کیوں پَر لگتا ہے
کُچھ ہونا ہے راتوں رات
اور وجہ ہیں مَعْدَنِیّات
(مرزا رضی اُلرّحمان)

0
6