ڈوبی کشتی کو یہ تراتے ہیں |
اور مردوں کو بھی جلاتے ہیں |
دل پہ کرتے ہیں راج لوگوں کے |
خوب یہ قلب جگمگاتے ہیں |
غوث اعظم مدد کریں میری |
رنج و غم اب بہت ستاتے ہیں |
مرشدی نام پاک سے تیرے |
بخت خوابیدہ کوجگاتے ہیں |
زیر پا ہر ولی ہی تیرے ہے |
کہ مہر آپ سے ہی پاتے ہیں |
ملکوں ملکوں سے حاضری دینے |
لوگ دربار تیرے آتے ہیں |
سب مریدین کی تسلی کو |
لا تخف آپ ہی سناتے ہیں |
ہاتھ خالی نہیں گیا کویٔ |
خوب بھر بھر کے وہ لو ٹاتے ہیں |
آل حیدر حسینی حسنی ہیں |
عبد قادر کہلائے جاتے ہیں |
ہر سلاسل کے پیر و شیخ سبھی |
شہِ جیلاں کے نغمے گاتے ہیں |
پیر اختر رضا کے کیا کہنے |
تیرے قدموں میں مجھ کو لاتے ہیں |
ان کے صدقے ذیشان کو مرشد |
خوب سے خوب ہی نبھاتے ہیں |
معلومات