تیرا یہ قرب اور تیرا یہ وصال جاناں
امید تیری یہ سوچ تیرا خیال جاناں
رک جائیں لمحے تیری آغوش کے یہ سارے
دل میں سدا رہے قید تیرا جمال جاناں
بارانِ لطف یہ برسے یوں ہمیشہ مجھ پر
قائم رہے سدا یوں تیرا کمال جاناں
ہوتے نہیں ہیں اوجھل رخسار و لب نظر سے
پھر دھڑکنیں ہوں دل کی کیسے بحال جاناں
روشن رہے یہ دیپ اور کھِلتا رہے گلستاں
سورج ترا نہ دیکھے ایسا زوال جاناں
ہمایوںؔ

0
93