اُس در ﷺ کے جو غلام ہو جاتے ہیں
اچھے وہ صبح و شام ہو جاتے ہیں
اُن کے ﷺ کرم سے کرنے نہیں پڑتے
پھر خود بخود وہ کام ہو جاتے ہیں
جو پڑھتے ہیں درود محمدﷺپر
کیا اونچے اُن کے نام ہو جاتے ہیں
میں نعت پڑھ رہا ہوں، وہ سنتے ہیں
مقبول یوں کلام ہو جاتے ہیں
ذکرِ حبیبﷺ اصل میں ہے دولت
کیا خوب مہنگے دام ہو جاتے ہیں
اُن کیﷺ نظر ادھورا نہیں رکھتی
پڑتے ہی سب تمام ہو جاتے ہیں
عشقِ نبیﷺ میں جھومنے والوں کے
اُس عرش پر مقام ہو جاتے ہیں
کامران

0
6