پرے بس رہو تم ، کدھر ہے جوانی |
اے محبوبہ جی تم کہ ہو اب پرانی |
نہ غیضِ نگاہ باقی ، یا طیش ابرو |
بڑی بور تیری مری ہے کہانی |
ہے تیاگِ محبت میں داغِ ِ دلِ غم |
مگر بوسہ تیرا کہ میٹھی نشانی |
تلاطم یہ مدھم بڑا ہی بے ہنگم |
مچلتا ہوا زیر و بم سانس جانی |
کبھی مدتِ شوق ِ رم ملتی کاشف |
تجھے بانہوں بھر کر بتاتے معانی |
________________ |
فَعُولن فَعُولن فَعُولن فَعُولن |
متقارب مثمن سالم |
معلومات