نعیم عارف ادب کا رازداں ہے |
کہانی گو نہیں خود داستاں ہے |
خودی کے رازداں سے آشنائی |
کرے باتیں تو لفظوں سے عیاں ہے |
مکمّل دسترس ہے اپنے فن میں |
زبانِ ڈچ کا بھی بحرِ رواں ہے |
زبانِ میر سے قلبی عقیدت |
فراز و فیض کا بھی نغمہ خواں ہے |
پڑی جب بھی ضرورت ترجماں کی |
ہمیشہ مستعد ہے درمیاں ہے |
معلومات