آپ آئے تو تاریکیاں چھٹ گئیں، روشنی ہوگئی |
ظلم اور جبر کی بیڑیاں کٹ گئیں، آشتی ہوگئی |
آپ آئے تو بادِ بہاری چلی، گل مہکنے لگے |
خوشبوؤں سے سبھی بستیاں اٹ گئیں، تازگی ہوگئی |
سارا عالم تھا ڈوبا ہوا کفر میں، آگئے مصطفیٰ |
شرک و بدعت کی طغیانیاں گھٹ گئیں، راستی ہوگئی |
کالے گورے کی تفریق بھی ختم کیں، متحد پھر کیا |
دوریوں کی سبھی کھائیاں پٹ گئیں، دوستی ہوگئی |
جھوم کر خوب برسا ہے ابرِ کرم، لطفِ شاہِ امم |
خوانِ سرور سےجب نیکیاں بٹ گئیں، بہتری ہوگئی |
اُن کی باتوں نے سب پر مشاہد کیا، خوب گہرا اثر |
جن کے لہجوں میں تھیں تلخیاں ہٹ گئیں، چاشنی ہوگئی |
معلومات