| کبھی لوٹ آئیں بہاروں کے موسم |
| وہ چاہت کے رنگیں نظاروں کے موسم |
| بہت یاد آتی ہیں بارش کی راتیں |
| وہ کاغذ کی ناؤ غباروں کے موسم |
| وہ بچپن کے دن لوٹ کر کب ہیں آئے |
| کہاں کھو گئے چاند تاروں کے موسم |
| چلو ڈھونڈ کر دیکھیں اُجڑے چمن میں |
| وہ کلیوں کی خوشبو بہاروں کے موسم |
| یہی ہے دُعا میری جاویدؔ اب کے |
| کہ دیکھو کبھی تم نہ خاروں کے موسم |
معلومات