خلقِ خدا میں آقا مختار ذات ہیں
اس کو وحی کہے رب جو کرتے بات ہیں
کرتا ثنا خدا ہے قرآں میں آپ کی
رحمت اسی لئے ہی فیضانِ نعت ہیں
دونوں جہان ان کے لولاک سے ہوئے
جن کی ضیا سے ہلتے تارِ حیات ہیں
دلکش جہاں کے منظر ان میں یہ خوبیاں
پیدا ورودِ جاں سے ان میں صفات ہیں
الطافِ مصطفیٰ سے دارین میں ضیا
آقا حبیبِ رب پر آتے صلات ہیں
کوثر سے مِلک اُن کی کون و مکاں ہوئے
قدرت کے خاص ان پر یہ التفات ہیں
قرآں میں حکمِ قل ہے حجت لقائے حق
تائید اس امر میں کچھ معجزات ہیں
محمود کر گئے وہ کون و مکاں کو پار
قوسین میں جو کرتے مولا سے بات ہیں

16