| آپ ؐ نے تضرع سے گریہ زاری فرمائی |
| کاوشیں خداﷻ کو منوانے ساری فرمائی |
| وعدۂ خداوندی کے لئے ہوئی تکرار |
| لب سے بس دعا ء نصرت ہی جاری فرمائی |
| تیز رو ہواؤں سے شعلہ جنگ کے بھڑکے |
| شاہ دو جہاں ؐ تب الحاح و عجز میں بیٹھے |
| گر ہلاک اہل ایمان سب ہو جائے آج |
| تیری پھر عبادت اس دھرتی پر ہوگی کیسے |
| بارئ تعالی کی آئی جوش میں رحمت |
| عرش سے فرشتوں کو بھیج کر کی ہے نصرت |
| کافروں کے دل میں اک رعب چھا گیا ناصؔر |
| فضل سے مسلماں کی فتح بن گئی قسمت |
معلومات