اسی کی جیت ممکن ہے جو بالکل ٹھان لیتا ہے |
یہاں پر ہار ہے اس کی جو ہاری مان لیتا ہے |
اسے یہ رہنمائی کس نے بخشی ہے ذرا سوچو |
کہاں پر آب و دانہ ہے پرندہ جان لیتا ہے |
کسی نے بیچ کر خود کو یہاں مسند خریدی ہے |
کوئی مسند کو ٹھوکر مار کر زندان لیتا ہے |
محبت کو مٹانے کی ہوئی کوشش بہت لیکن |
رہائی اپنی فطرت سے کہاں انسان لیتا ہے |
مسرت کا ہماری بھی ٹھکانہ پھر نہیں رہتا |
ہمارے درد کوکوئی جب اپنا جان لیتا ہے |
وہ جس کی ساری امیدیں فقط ہوں تجھ سے وابستہ |
کسی بھی غیر کا ازہر وہ کب احسان لیتا ہے |
معلومات