| دنیا کی یہ عارضی سی زندگانی ہے کیا؟ |
| دل میں ہے خوف خدا تو حکمرانی ہے کیا؟ |
| مال و زر کی چاہ میں کھو کر نہ رہ جانا کہیں |
| حرص کی اس آگ میں یہ کامرانی ہے کیا؟ |
| قبر کی تنہائیوں کو یاد رکھنا ہر گھڑی |
| غفلتوں میں ڈوب کر یہ شادمانی ہے کیا؟ |
| ذکرِ حق سے دل کو اپنے تم منور کیجیے |
| نفس کے چنگل میں تیری یہ جوانی ہے کیا؟ |
| عشقِ مولیٰ میں مٹا دو اپنی ہستی کو عتیقؔ |
| خود پرستی سے نکل کے دیکھ سلطانی ہے کیا؟ |
معلومات