نبیوں کے ہیں امام وہ کونین کے شہا |
محبوبِ ربِّ کون و مکاں ،عرش کے دلھا |
۔ |
نورِ خدا ہے اصل ، مقدس تیری ہے نسل |
خِلقت تری عظیم ، لقب تیرا والضحی |
۔ |
ان کا کلام وحیِ خدا ، حق کی ہے صدا |
ہیں عالمیں کی رحمت و جاں ، ابنِ آمنہ |
۔ |
ہیں مرتبے تمھارے وری الوری شہا |
سردارِ انس و جاں ہو ، تُمھی مہرِ انبیاء |
۔ |
سیّاحِ لا مکاں، سببِ خلقِ دو جہاں |
فخرِ ابو البشر ،وہ غریبوں کا آسرا |
۔ |
یک کے حبیبِ یک ،چمنِ دہر کی ہیں شان |
وہ صاحبِ کلامِ خدا ، شاہِ دو سرا |
۔ |
نورِ خدا بھی صاحبِ اسرارِ رب بھی اور |
یوسف سے بڑھ کے نورِ رخِ پاکِ والضحی |
۔ |
جگ مگ رہی لحد مری روزِ جزا تلک |
اک لمحہ جلوہ گر ہوا پیکر وہ نور کا |
معلومات