تم نے پہلے مجھے غلط تولا |
پھر مری سوچ کے الٹ بولا |
خود سُپردی تو لاکھ ہے جانم |
حق مہر تو فقط ہے اک تولہ |
مل سہی آ کے چاند راتوں میں |
پھر سنوں گا کہ "میں ترا ڈھولا" |
ہم تو نادم ہوئے بہت ہیں میاں |
تم نے جیسے، الٹ پلٹ تولا |
ہم نے سو بار رک کے دستک دی |
تم نے اک بار در نہیں کھولا |
چونکہ عثماں انا پرست نہی |
تھا وہاں کھل کے بولا جو بولا |
معلومات