خدا کے فضل کا بہتا ہوا دھارا مدینہ ہے |
غمِ فرقت کے ماروں کا فقط چارہ مدینہ ہے |
چراغِ آرزو لیکر کہاں نکلے ہو تم لوگوں |
جہاں تاریک ہے سارا اور اک تارا مدینہ ہے |
میں ہوں قربان یارو تُربَتِ اَرضِ مدینہ پر |
مرے آقا کو بھاتا ہے بڑا پیارا مدینہ ہے |
کہ یوسف خود ہی بکتے ہیں یہاں آکر جہاں بھر سے |
ہاں سوقِ مصر سے بڑھ کے ہی یہ سارا مدینہ ہے |
محمدﷺ سب کے آقا ہیں گدا ہم سب انہیں کے ہیں |
بہاروں کی ہوائیں ہیں بہت پیارا مدینہ ہے |
بہت سے شہر ہیں مشہور دنیا میں مگر حسانؔ |
جہانوں پر جو چھایا ہے بڑا نیارا مدینہ ہے |
معلومات